• news

زرداری کی طبیعت مزید خراب‘دل کی تکلیف‘ دھڑکن بڑھ گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار سابق زرداری کی صحت مزید بگڑگئی۔ پمز ہسپتال میں زیر علاج زرداری کی دھڑکن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دل کی تکلیف بھی بڑھ گئی ہے۔ سابق صدرکے اہلخانہ کے انکے دل کے آپریشن کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زرداری کو پہلے بھی سٹنٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے موجودہ صورتحال میں دل کا آپریشن خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن