• news

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشن کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس نو دسمبر بروز سوموار کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس نو دسمبر کو دوپہر ڈھائی بجے ہوگا جس میں چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان سے ممبران کی نامزدگی کا جائزہ لیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن