• news

بھارت میں ریپ کا شکار خاتون کو عدالت جاتے جلا دیا گیا، حالت نازک

نئی دہلی (بی بی سی) ریپ کا نشانہ بننے والی ایک 23 سالہ خاتون کو عدالت کے راستے میں آگ لگا دی گئی۔ مارچ میں اترپردیش کی اس خاتون نے دو افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور وہ اسی کیس کی سماعت کے لیے عدالت جا رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اس وقت وہ انتہائی نازک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں زیادتی کرنے والے 2 افراد بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خاتون ریلوے سٹیشن کے راستے میں تھیں جب مردوں کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کیا اور انھیں گھسیٹ کر قریبی کھیت میں لے گئے، جہاں انہیں آگ لگا دی گئی۔ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں پیش آیا ہے جو کہ آج کل ایک اور زیادتی کیس کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ پولیس نے جولائی میں حکمران پارٹی کے ایک قانون ساز کے خلاف اس وقت قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا جب ان پر زیادتی کا الزام لگانے والی ایک خاتون کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن