• news

9سیشن جج تبدیل، 2لاہور، 2اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 9 سیشن جج تبدیل کر دیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر اکیڈمیز جزیلہ اسلم کو سیشن جج قصور تعینات کر دیا گیا۔ انسداد منشیات عدالت راولپنڈی کے جج محمد اکرم کو خوشاب، سیشن جج راجن پور محمد یار ولانہ کو چکوال، اینٹی کرپشن عدالت ڈی جی خان کے جج عبدالرحمن کو لودھراں، لیبر کورٹ نمبر 10 ساہیوال کے جج بخت فخر بہزاد کو راجن پور تعینات کر دیا گیا۔ سیشن جج چکوال شاذب سعید کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا۔ بنکنگ عدالت نمبر 6 لاہور کی جج شاہدہ سعید کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ڈائریکٹر اکیڈمیز تعینات کر دیا گیا ۔سیشن جج لودھراں منیر احمد کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ سیشن جج قصور محمد مسرور زمان کو بھی لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ نوٹیفکیشن میں تبدیل ہونے والے تمام سیشن ججوں کو 10 دسمبر تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے 2 سیشن ججوں کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج خوشاب سجاد حسین اور چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ سید اصغر علی کو ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد ہائیکورٹ بھجوایا گیا ہے۔2 سیشن ججوں کی خدمات 3 سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کرتے ہوئے 9 دسمبر تک اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن