• news

امریکہ: نیوی اہلکار کی پرل ہاربر فوجی اڈے پر فائرنگ، 2 ملازم ہلاک، بھارتی ائر چیف محفوظ رہے: حملہ آور کی خودکشی

ہونولولو(این این آئی+ نیٹ نیوز)امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برساں دیں۔ نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعہ کی وجوہات جاننے کیلے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ واقعہ کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریہ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب محفوظ رہے۔ بھارتی ائرچیف پیسیفیک ائرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود ہیں اور علاقائی سیکیورٹی امور پر بات چیت کیلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن