• news

شمالی وزیرستان میں آپریشن، حوالدار اور سپاہی شہید، 2 دہشتگردی ہلاک

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا کے گائوں چارخیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں حوالدار شیرزمان اور سپاہی محمد جواد شہید ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ بھی برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن