• news

زلمے ، افغان صدر ملاقات: امریکہ، طالبان مذاکرات بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد ؍ کابل (سٹاف رپورٹر؍ انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نے امریکہ او رطالبان کے درمیان بات چیت کی بحالی نے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں بین الافغان بات چیت کی راہ ہموار ہو گی او رافغانستان پائیدار امن و استحکام سے ہمکنار ہوگا دفتر خارجہ کے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تنازعہ کے تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مشترکہ ذمہ داری کے طور پر تعمیری انداز اپنائیں پاکستان نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں تمام فریقین کی شمولیت سے ایک اجتماعی امن اور مفاہمتی عمل ہی اس مسئلے میں آگے بڑھنے کا عمل حل اور راستہ ہے۔ ادھر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کابل پہنچ گئے انہوں نے صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن