• news

ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت موجود، مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب سٹرائیک کور کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء کی اعلیٰ کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی سٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے۔ پاک فوج میں ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ ایسی مشقیں اعتماد میں اضافے اور صلاحیتیں جانچنے کا سبب ہوتی ہیں۔ پاک فوج کے جوان سے جنرل تک بہترین تربیت یافتہ، جنگ کی بھٹی سے کندن بن کر نکلے ہوئے اور جنگ میں آزمائے ہوئے ہیں۔ پاک آرمی دفاع، سکیورٹی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹرانس فرنٹیئر حملوں سے متعلق آپریشنز کا معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں اور سعودی بری فوج نے آپریشن میں حصہ لیا۔ سعودی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل احمد بن عبداللہ، کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل ٹریننگ، کمانڈر آرمی آرڈیننس، پاک فضائیہ کے سینئر حکام نے ان مشقوں کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے سعودی فورسز کی شرکت اور بہترین تربیت کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن