میجر لاریب قتل کیس میں ملو ث دو ملزم گرفتار کرلئے ہیں: انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس محمد عامر ذوالفقار خا ن نے انکشاف کیا ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں میجر لاریب قتل کیس میں ملو ث دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں لا ریب کا قتل سٹر یٹ کر ائم کی واردات کے دوران ہو ا اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث چار گینگ کے 16ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا اسلام آ باد میں جر ائم کی شر ح میں نما یا ں حد تک کمی واقع ہو گئی ہے پولیس شہر یو ں کی خدمت کے لئے دن رت کام کررہی ہے پولیس کی محنت کی بدولت ورلڈ کر ائم انڈیکس میں اسلام آ باد کو پا کستا ن کا محفو ظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے سری لنکا کی کر کٹ ٹیم کو پاکستا ن میں خو ش آ مدید کہتے ہیں غیر ملکی کھلا ڑ یو ں کو فول پر وف سیکور ٹی دیں گے جمعرات کو یہاںریسکیو 15سینٹر میںڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سیدکے ہمر اہ پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ لا ریب قتل کیس میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سیدکی زیر نگر انی ایس پی انو سٹی گیشن اور ایس پی صدر کی سر بر اہی میں دو انو سٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ، دو نو ں انو سٹی گیشن ٹیمو ں نے دن رات محنت کرکے ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کر لیا یہ ایک اندھا قتل تھا اس کیس میں اسلام آ باد پولیس نے انتہا ئی ذمہ داری سے کا م کیا ملزمان سے تفتیش جا ری ہے اور تما م قانو نی تقاضے پو ر ے کر نے کے اس کی مزید تفصیل سامنے لا ئی جا ئے گی انہو ں نے لا ریب قتل کیس کے ملزمان کی گرفتار ی پر ڈی آئی جی آ پر یشن اور ان کی پوری ٹیم کو خر اج تحسین پیش کیا اور بتا یا کہ ملزمان نے مقتول سے گن پو ائنٹ پرمو با ئل فون سمیت دیگر اشیا ء چھیننے کی کو شش کی اس دوران ملزمان نے فائرکر کے لا ریب کو قتل کر دیا آئی جی اسلام آ باد نے بتایا کہ سیکٹر ایف ٹین اور ایف الیون میں ڈکیتی کی وارداتو ں کے حو الے سے سو شل میڈیا پر اسلام آ باد پولیس کے خلاف با قا عدہ مہم چلا ئی گئی جو کہ سر اسر غلط ہے البتہ ان علا قوں میں وارداتیں کر نے والے چار گینگز کے 16ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش جار ی ہے، آ بپا رہ کے علا قہ میں مو با ئل چھیننے کی واردات کے دوران سی ڈی اے افسر کا قتل ہو ا تھا وہ ملزمان بھی پکڑ لیے ہیں ، اسلام آ باد پولیس کے جو انو ں سے لیکر ڈی آئی جی تک سب نے ایک ٹیم کے طور پر انتہا ئی ذمہ داری اور ایما نداری سے کا م کیا ہے جس کی وجہ سے اسلام آ باد کو ورلڈ کر ائم انڈیکس میں پا کستان کا محفو ظ تر ین شہر قرار دیا گیا ہے ، اس سے پہلے اقوام متحدہ نے اسلام آ باد کا فیملی اسٹیشن کا درجہ بحا ل کیا ہے گزشتہ سالوں کی نسبت اسلام آ باد میں سنگین نو عیت کے جر ائم میں خا طر خو اہ کمی واقع ہو ئی ہے، اسلام آ باد میں فری رجسٹر یشن آ ف کر ائم کی پا لیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، ایف آئی آ ر کی رجسٹر یشن میں تا خیر پر کئی افسران کے خلاف محکمانہ کا روائی بھی کی گئی ، اسلام آ باد پولیس کے تما م افسران اور جو ا نو ں نے دھر نے کے دوران بہتر ین فرائض سر انجا م دئیے اور الحمدا للہ کو ئی نا خو شگوار واقع پیش نہیں آ یا بر طا نو ی شاہی جو ڑ ے سمیت جتنے بھی غیر ملکی وفود آ تے ہیں ان کی سیکور ٹی کو فول پر وف بنا یا جا تا ہے، یہی وجہ ہے کہ بر طا نو ی ہا ئی کمشن نے اسلام آ باد پولیس کی خدما ت کے عوض مجھے شکر یہ کا خط لکھا ہے اور ہم سر ی لنکا کر کٹ ٹیم کو خوش آ مدیدکہتے ہیں اور انشااللہ ان کی سیکور ٹی کو یقینی بنایا جا ئے گا ، ٹر یفک پولیس سمیت سیف سٹی ، سپیشل ، سی آئی اے ، سی آئی ڈی اور دیگر شعبہ جا ت بھر پور محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔