• news

ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پرسنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ظفر گوہر کو سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب کیخلاف دسویں راونڈ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن