• news

پاکستانی کھلاڑیوں نے 2016ء میں جیتے گولڈ میڈلز کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مشکلات کے باوجود 2016ء گوہاٹی میں ہونیوالی ساوتھ ایشین گیمز میںگولڈ میڈلز کی تعداد کو کٹھمنڈو میں ہونیوالی گیمز میں پیچھے چھوڑ دیا۔ گوہاٹی میں پاکستان نے 12 گولڈ میڈل حاصل کیے تھے جبکہ کٹھمنڈو میں جاری گیمز میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے جاری ساوتھ ایشین گیمز میں قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کارکردگی کو سراہ ہوئے مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراٹے ایونٹ میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے میڈلز جیتے ہیں جبکہ اتھلیٹکس، شوٹنگ، تائیکوانڈو اور ووشو میں شاندار کارکردگی کی بنا پر 2016ء میں لی ساوتھ ایشین گیمز کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی گیمز میں نمایاں کارکردگی کا کریڈٹ خیبر پی کے حکومت اور کے پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کو جاتا ہے جنہوں نے قومی کھلاڑیوں کو ساوتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے بروقت 33 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کو یقینی بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن