قائداعظم امیچور گالف چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قائداعظم امیچور گالف چیمپئن شپ آج سے لاہور جم خانہ گالف کورس میں شروع ہوگی۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں امیچورز، سینئرز، لینڈیز اور ویٹرنز کے مقابلے ہونگے۔ اس بات کا اعلان لاہور جم خانہ گالف کلب کے کنونیئر شوکت جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سپانسر میر معاذ محمود، کیپٹن گالف لاہور جم خانہ عمر ضیاء اور میڈیا کوارڈینیٹر خواجہ پرویز سعید بھی موجود تھے۔