• news

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچزکیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ‘ راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل 7 دسمبر کو شروع ہوگی۔پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مراکز سے بھی ٹکٹیںکل سے دستیاب ہونگی ۔دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی میں ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹیں 9 دسمبر کو فروخت ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن