اثاثے منجمد کرنے کیلئے درخواست‘ شہباز شریف کی رہائش گاہوں کی خریداری کا ریکارڈ طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے لئے دائر درخواست پر شہباز شریف کی رہائش گاہوں کی خریداری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے بغیرکارروائی کے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ماڈل ٹاون والے گھر پہلے کے خریدے گئے تھے یا بعد میں۔ نیب کے تفتیشی افسرنے بتایا کہ ماڈل ٹائون والے گھر اقتدار میں آنے کے بعد شریف فیملی نے خریدے۔ عدالت نے مزید استفسار کیا کہ کیا اس حوالے سے ریکارڈ موجود ہے۔