• news

بی آر ٹی پر ایف آئی اے تحقیقات رکوانے کیلئے خیبر پی کے حکومت سپریم کورٹ جائے گی

پشاور (نیٹ نیوز) خیبرپی کے حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی ایف آئی اے سے تحقیقات کے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے شمائل احمد بٹ کے مطابق کیس آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کیا جائے گا۔ سرکاری حکام کے مطابق خیبر پی کے حکومت منصوبے سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر حکم امتناعی حاصل کرچکی ہے، تحقیقات کے لیے دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں بی آر ٹی سے متعلق کیس کی سماعت میں ایف آئی اے کو 45 دن میں منصوبے کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن