شرقپور میں سب انسپکٹر نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی
شرقپور شریف (نامہ نگار) پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی۔ محلہ آرے والا چوک شرقپور میں رہائش پذیر سب انسپکٹر ملک احسان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اور لاہور ہسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔ شرقپور پویس نے لاش ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی۔