• news

شہریت بل سے مسلمانوں کو نکالنے پر بھارت میں ہزاروں طلبہ کا احتجاج

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)آسام میں ایک ہزار سے زائد طلبہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے صرف غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کے حوالے سے بل منظور کرنے پر احتجاج کیا۔ حکومت نے بھارت کے تین مسلم اکثریتی والے پڑوسی ممالک کے غیر مسلم مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق بل کی منظوری دی تھی۔بل کے خلاف آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کی سڑکوں پر ایک ہزار سے زائد طلبہ اور سماجی کارکنان جمع ہوئے جنہوں نے بل کی مخالفت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہایہ بل امتیازی ہے کیونکہ اس کا مقصد مسلم تارکین وطن سے امتیاز برتتے ہوئے انہیں الگ کرنا ہے۔بل کے تحت بھارت شہریت حاصل کرنے کا حق رکھنے والوں میں ہندو، سکھ، بدھ مت اور مسیحی شامل ہیں۔مجوہ بل میں شہریت حاصل کرنے کے لیے بھارت میں قیام کی کم سے کم مدت 11 سال سے کم کر کے 6 سال کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن