نوشہرہ ورکاں: رقص و سرود کی محفل پر پولیس کا چھاپہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) شادی کی خوشی میں سرعام رقص و سرود کی محفل پر پولیس کا چھاپہ، دو خاتون ڈانسر اور پانچ مہمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں منو بھائیکے میں شادی کی خوشی میں سرعام ڈانس پارٹی ہو رہی تھی کہ مقامی پولیس نے اطلاع پر چھاپہ مار کر پانچ افراد میاں ثاقب نذیر بلال نسیم رانا عدنان سلیم شیخ فیصل اقبال رانا ذوالفقار شوکت اور دو ڈانسر بہنوں گلناز اور عاشی کو گرفتار کر لیا اور موقع سے ساؤنڈ سسٹم اور سپیکر قبضہ میں لے لئے۔ جبکہ باقی درجنوں افراد میزبان سمیت فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔