32 ججوں کو ایڈیشنل سیشن جج ، 31 کو سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
لاہور(اے پی پی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کی زیرصدارت انتظامی کمیٹی نے پنجاب بھر سے 32 سینئر سول ججز کو ایڈیشنل سیشن ججز اور 31 سول ججز کو سینئر سول ججز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میںبا ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جسکی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہیں ۔