وفاق کے ہسپتالوں کی منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ 12 دسمبر کو سماعت کریگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت وفا ق کے ہسپتالوں کی منتقلی کے معاملے میں فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ12 دسمبر کو نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ سابق چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں5 رکنی بینچ نے جنوری 2019 میں جناح ہسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب، این ایم پی کی سندھ اور شیخ زید ہسپتال لاہور کی صوبہ پنجاب کو منتقلی غیر قانونی قرار دے کر مذکورہ ادارے واپس وفاق کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔