علی ضیاء سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز پی سی بی کے عہدے سے سبکدوش
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) علی ضیاء سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز کے عہدے سے فوری سبکدوش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 12 سال اس عہدے پر کام کیا۔علی ضیاء نے مئی 2004 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردیگا۔