ٹاؤن شپ، دکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی سلنڈر پھٹا: پولیس
لاہور (نمائندہ خصوصی) ٹاؤن شپ کے علاقہ میں پراسرار دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7افرا د زخمی۔ امدا د ی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر زخمیو ں کو طبی امدا د کیلئے ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ قانون نا فذ کرنیوالے اداروں سمیت سی سی پی او لاہور نے بھی موقع کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائون شپ کے علاقہ علی روڈ پر گزشتہ روز مذہبی تقر یب شروع ہو نے سے قبل پراسرار دھماکہ ہوا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ دھماکہ کے نتیجہ میں اے سی مکینک 22سالہ حافظ محمود جاں بحق ہوا اور 7افرا د 25سالہ احسن، 20سالہ غفور، 22سالہ ابو بکر، 60سالہ محمد اسحاق، 30سالہ محمد اسلم، 40سالہ دلشاد زخمی ہوئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور سمیت ایس ایس پی آپریشنز سمیت ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی موقع پر پہنچے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں نے متاثرہ جگہ کا تفصیلی طور پر معائنہ کر لیا ہے۔ یہاں لوگ فریج کی مرمت کر رہے تھے کہ سلنڈر پھٹ گیا۔ کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا۔ اس بات کی چھان بین ہوگی کہ کہیں غیرمعیاری سلنڈر تو تیار نہیں کئے جا رہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹائون شپ میں ہونے والے دھماکے کو سلنڈر دھماکہ قرار دی دیا گیا ہے۔ اور ابتدائی طور پر سلنڈر کے ٹکڑے ملے ہیں جبکہ بارود کا کوئی سراغ نہیں ملاہے جبکہ موقع سے ملنے والے سیمپلز کو لیباریٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجوا دیا گیا ہے۔