• news

بھارت نے کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی درخوراست کردی

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے نئی دہلی میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی روشنی میں بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی درخواست کی ہے۔ تاہم پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا امید ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو دوسری بار بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے رابطے کی اجازت دے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو جاسوسی اور دہشتگردی کے جرائم میں پاکستان میں زیرحراست ہے۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن