خبریں بے بنیاد‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب نہیں کیا: ترجمان نیب
اسلام آباد (نیٹ نیوز) نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے حوالے سے طلب کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلب نہیں کیا۔ میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ نیب پنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلبی کا سمن جاری کیا ہے جس میں سابق ایم ڈی، پی آئی اے اعجاز ہارون کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے حوالے سے بیان قلمبند ہو گا۔