• news

لندن: مسلم لیگ ن کا اجلاس، ان ہاؤس تبدیلی، آرمی چیف کی توسیع، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر تبادلہ خیال

لندن (عارف پندھیر‘نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں خواجہ آصف‘ احسن اقبال ‘سردار ایاز صادق‘ پرویز رشید، مریم اورنگزیب‘ امیر مقام‘ رانا تنویر حسین‘ خرم دستگیر اور اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کی تعیناتی پر مشاورت ہوئی۔ سیاسی صورتحال سے متعلق قیادت کو آگاہ کیا۔ پارلیمنٹ میں آرمی چیف کی مدت سے متعلق نئی قانون سازی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملک میں جو چند ہفتوں سے معاملات چل رہے ہیں۔ اس پر شہباز شریف سے ہدایات لی ہیں۔ اگر دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں تو پہلا قدم ان ہاؤس تبدیلی ہے۔ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتا۔ مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی برطانیہ سے رقم کی پاکستان منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔ لیکن رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی‘ احتجاجی تحریک‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن اور الیکشن کمیشن کے نئے چیئرمین کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد لیگی رہنما ایون فیلڈ پہنچے تو حسین نواز اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد سینئر رہنماؤں نے نوازشریف سے ملاقات کی۔ لیگی رہنماؤں نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ رہنماؤں نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے نواز شرف کی خیریت دریافت کی نواز شریف کے ذاتی معالج نے لیگی رہنماؤں کو بریفنگ دی ہے۔ سلیکٹڈ اپر چیمبر خالی ہے اس میں بھوسا بھرا ہوا ہے۔شہباز شریف نے گفتگو میں کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ ذاتی معالج نے لیگی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ انشاء اﷲ نواز شریف جلد روبصحت ہوں گے اور جلد وطن واپس لوٹیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ہم نے بحث کی۔ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ خلوص کے ساتھ حکومت سے گفتگو کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے سب سے اچھے نام پر اتفاق رائے پیدا ہونا چاہئے۔ اسلام آباد جادو‘ ٹونے کی گرفت میں ہے۔ عمران خان نیازی سے ماضی قریب کے جو تجربات رہے ہیں وہ مایوس کن ہیں۔ لیکن پھر بھی امید ہے اسلام آباد میں تو بہت سی اور خبریں بھی چلتی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں وہ دنیا میں مصالحت کے مشن پر چل پڑے ہیں۔ وزیراعظم کیا دوسروں کی مصالحت کرائیں گے؟ ابھی تک یہ کسی جگہ الزامات ثابت نہیں کر سکے ان کا صرف منفی ایجنڈا ہے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے یہ اپوزیشن کی کردار کشی کرتے ہیں آپ کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کیلئے بین الاقوامی سفارتکاری کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمشن ارکان کی تقرری کے معاملے کو وزیراعظم نے لٹکایا۔ اپوزیشن لیڈر نے تنگ آ کر خود اقدم اٹھایا اور وزیراعظم کو خط لکھ کر نام بھجوائے۔ حکومت اہم قومی معاملات میں غیرسنجیدہ ہے۔ عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن