قومی جونیئر چیمپئن شپ قومی کھیل کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے:محمد علی
لاہور(نمائندہ سپورٹس)سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی محمد علی نے کہا ہے کہ قومی جونیئرہاکی چیمپئن شپ قومی کھیل کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے ، چیمپئن شپ سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس کو صرف درست انداز میںگائیڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔کسٹمز ٹیم انتظامیہ میں شامل محمد علی نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تین برس بعد چیمپئن شپ کرواکر ہاکی فیملی کے دل جیت لئے ہیں ۔گراس روٹ لیول پر ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں ،گذشتہ تین برس میں جونیئرہاکی چیمپئن شپ کے نہ ہونے سے جونیئر سطح پر ہاکی شدید نقصان پہنچا ہے خاص طور پر کئی باصلاحیت ہاکی کھلاڑی بغیر جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کھیلے ہی زائدالعمر ہوگئے۔ چیمپئن شپ میںکئی باصلاحیت کھلاڑی دکھائی دئیے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو دیکھنے کے بعد پاکستان ہاکی کا کھویا ہوا وقار بحال ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔اگر جونیئرہاکی پر تسلسل کے ساتھ اقدامات کئے گ۲ئے تو جلد پاکستان ہاکی ایک مرتبہ پھر نمایاں جگہ دکھائی دیگی ۔