سابق کپتان سرفراز احمد کو قطر ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت مل گئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم میں نظر انداز ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو قطر ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ قطر ٹی ٹین لیگ کیلئے 13 کرکٹرز کو بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیدی گئی۔ این او سی ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت نہ ہونے کے باعث جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے حوالے سے کیس ٹو کیس فیصلہ کیا گیا ہے۔سابق کپتان سرفراز احمد بھی این او سی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ عماد بٹ، محمد سمیع، حسین طلعت، سلمان بٹ، بلال اقبال، سہیل تنویر، عمران فرحت، صہیب مقصود، عمر گل، وقاص مقصود، کامران اکمل، عرفان جونیئر شامل پیں۔دوسری جانب لیگ سپنر شاداب خان کو بھی بنگلہ دیش پریمیر لیگ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔شعیب ملک، محمد عرفان اور محمد عامر کو پہلے ہی بی پی ایل کیلئے این او سی جاری ہو چکے ہیں۔