وزارت مواصلات: پندرہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ریونیو میں باسٹھ فیصد ریکارڈ اضافہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزارت مواصلات نے پندرہ ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی، ریونیو میں باسٹھ فیصد ریکارڈ اضافے کے ساتھ چوبیس ارب بیالیس کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ این ایچ اے نے احتساب کے عمل سے گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے حاصل کئے، اس طرح محکمے نے کفایت شعاری مہم پر عمل کرکے تئیس کروڑ 78 لاکھ کی بچت کی، اس دوران این ایچ اے نے پندرہ ماہ میں شفافیت کیلئے ای بینڈنگ کا بھی آغاز کیا۔ تمام جاری منصوبے بروقت طور پر مکمل کئے۔ این ایچ اے نے اس دوران سی پیک کے مغربی روٹ کا بھی آغاز کیا۔ شفافیت اور عوام کی آسانی کیلئے موبائل ایپ بھی شروع کی۔ این ایچ اے کے سات منصوبوں کا سپیشل آڈٹ کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے قائم کردہ کمشن کو نو کیسز کا ریکارڈ فراہم کیا گیا۔