• news

بھاشا ڈیم فنڈ ریزنگ مہم ‘ جائزے کیلئے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کے جائزے اور 2018میں سپریم کورٹ میں پانی کے مسلے پر کانفرنس کے ڈیکلریشن پر عملدآمد کے جائزے کیلئے بنائے گئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس فیصل عرب جسٹس اعجازا لحسن اور جسٹس منیب اختر پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا، عملدرآمد بنچ کے سامنے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنڈ ریزنگ کی اب تک کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن