حب: رینجرز نے 12 ملین روپے کے 8 نایاب باز سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی
کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کسٹم حکام کو سمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لئے حب چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کے دوران نایاب نسل کے پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کے آٹھ باز برآمد کئے گئے جن کی مالیت تقریباً 12 ملین ہے۔ باز کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔