کندھ کوٹ: 5 سالہ بچی کی ونی اور 5 لاکھ جرمانہ وصول کرنے پر جرگہ کرنیوالے سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ‘ 2 گرفتار
کندھ کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) کندھ کوٹ کے علاقے گبلو میں کاروکاری کے معاملے پر جرگہ ہوا۔ پولیس کے مطابق جرگہ باجکانی برادری کے وڈیروں کی سربراہی میں ہوا۔ جرگے میں مکھن باجکانی نامی شخص پر 12 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 سال کی بچی ونی کے طور پر فیض اﷲ باجکانی کو دینے کا فیصلہ کیا۔ میر احمد خان باجکانی ‘ فیض اﷲ سمیت جرگہ کرنے والے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور جرگہ کے سربراہ مرکزی ملزم میر احمد باجکانی اور فیض اﷲ باجکانی کو گرفتار کر لیا۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔