• news

پشاورسے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور(اے پی پی)محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس پشاورنے کاروائی کرتے ہوئے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزہ محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے رنگ روڈ پھندوچوک کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی آتی دکھائی دی جسے تلاشی کی بغرض روکاگیا‘ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 48کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم ذاکر اﷲ سکنہ باڑہ کوگرفتار کرلیا‘ محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کے مطابق چرس پنجاب سمگل کی جانی تھی جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن