ضلع میں ہر صورت قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائیگا: ڈی پی او قصور
قصور(نامہ نگار)ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ قانون شکن، غنڈاعناصر، بدمعاش اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ، ضلع میں ہر صورت قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایس ایچ او ز کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے ایس پی سٹی عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی ، ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ ،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اشفاق حسین کاظمی اور انچارج برانچز دفتر ڈی پی او بھی موجود تھے۔ ڈی پی اوقصور نے کہا کہ پولیس افسران تھانوںمیں خلق خدا کی خدمت کر کے نہ صرف لوگوں کی دعائوں کے مستحق بنیں بلکہ اللہ تعالی کے ہاں بھی سر خرو ہوں ،شریف شہریوں کی تھانوں اور دفاتر میں عزت و تکریم کی جائے ، قانون شکن،جرائم پیشہ افراد اور غندا عناصر کے خلاف بلا تفریق بھرپور قانونی کاروائی کی جائے ،گشت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ وقتاً فوقتاًاپنے سرکل کے تھانہ جات کا وزٹ کیا کریں ۔