قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا
اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج (پیر) کو دوبارہ ہوگا۔ اجلاس سہ پہر 4بجے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں معمول کے ایجنڈے کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔