• news

لندن :پی ٹی آئی کا نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش

لندن(نیٹ نیوز) لندن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں شریک مظاہرین نے مین گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔ نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر بھی پی ٹی آئی کے حامی پہنچ گئے۔ کارکنوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن