• news

مسلم لیگ ن مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر آگئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، حافظ آباد ، ننکانہ صاحب (نوائے وقت رپورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے، نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت) بیروزگاری اور مہنگائی کیخلاف مسلم لیگ (ن) سڑکوں پرآگئی۔ لاہور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی، ادویا ت اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 24جولائی 2018ء کی سطح پر واپس لائی جائیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مہنگائی و بیروزگاری کیخلاف مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم ، محمود بشیر ورک، حاجی عبدالرئوف مغل، عمران خالد بٹ، توفیق بٹ ، نواز چوہان ، وقار چیمہ ، سابق میئر شیخ ثروت اکرام ،پیر غلام فرید، ضلعی صدر مستنصر گوندل، جنرل سیکرٹری شازیہ سہیل میر، سٹی صدر یوتھ شعیب بٹ، کوآرڈی نیٹر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 58، سٹی ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم معظم رئوف مغل و دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ آبادسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سابق وفاقی وزیر صحت اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں ن لیگ کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اورعمران خان کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جس میں لیگی ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف ایم این اے کی رہائش گاہ پر ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں میاں جاوید لطیف ایم این اے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کی عمارت پر قائم حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کر سکتی۔پریس کانفرنس میں ملک عمران اعجاز ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،ملک عرفان اسلام ،نعمان شہزاد ،پیر انور شاہ ،شیخ محمد یعقوب بگا ،شفاعت چوہان ،اعظم بٹ ،سید علی حسن،حافظ رضوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مہنگائی کیخلاف ڈاکٹر شذرہ منصب سابق ایم این اے اور مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیار کی قیادت میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مسلم لیگ ن راولپنڈی کے زیراہتمام بھی زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کاآغازراولپنڈی پریس کلب سے کیا گیا۔ مظاہرین نے مری روڈتک احتجاجی مارچ کیاقیادت ضلع راولپنڈی کے صدرسردارممتازخان پسوال کے علاوہ راولپنڈی کے صدر سردار محمد نسیم خان ،جنرل سیکرٹری حاجی پرویزخان ،اراکین قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ،سیماجیلانی ،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان، سابق ایم پی ایزتحسین فواد،لبنی ریحان پیرزادہ ،راحت مسعود قدوسی ،چودہری ریاض ،ملک شاہدغفورپراچہ ،ثمینہ شعیب ،رفعت عباسی ،شیخ تنویر،یاسربٹ اوردیگرنے کی۔اس موقع پر’’ہے قائدہمارانوازشریف، وزیراعظم میاں نوازشریف ،جیسے بھی حالات رہیں گے، میاں تیرے سنگ رہیںکے نعرے لگائے گئے مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ان نعروں میں’’گوعمران گو‘‘ مک گیاتیراشونیازی ،گونیازی گو،آٹامہنگاہائے ،چینی مہنگی ہائے ہرشے مہنگی ہائے ہائے ،ظالموں سے اقتدار چھین لو چھین لو،آٹاچورو،چینی چوروہن تے ساڈا پچھا چھوڑو کے نعرے لگائے گئے۔گجرات، جھنگ، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن