• news

اپوزیشن، اتحادیوں سے رابطے ہو چکے، الیکشن کمشنر ارکان کے تقرر کا فیصلہ پر سوں ہو جائیگا: پروزیر خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق اپوزیشن‘ اتحادی جماعتوں سے رابطے ہو چکے ہیں۔ بدھ تک چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد لیگل ٹیم کے ساتھ ملکر حکومت فیصلہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبران خان کی حکومت 5 سال کی مدت پوری کرے گی۔ عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن