ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا
اسلام آباد (اے پی پی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو کر 154.70روپے تک آ گیا، جو گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ڈالر کی سب سے کم قیمت ہے۔ 26 جون 2019ء کو ڈالر کی قیمت 164روپے رہی تھی۔ اس طرح پانچ ماہ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ درآمدات میں کمی، عالمی مالیاتی اداروں سے ڈالرز کی وصولی اور حکومتی پیپرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے پاکستانی روپے کی قیمت میں استحکام سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے اور گذشتہ پانچ ماہ کے دوران روپے کی قدر میں 5 روپے 67 پیسے اضافہ سے ڈالر کی قیمت میں 9 روپے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔