• news

نواز شریف نے لندن فلیٹس کی ملکیت سے انکار کیا‘ اب وہیں مقیم ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لندن فلیٹس نواز شریف کی ملکیت ہیں‘ پہلے سنجیدگی سے منہ بنا کر ملکیت سے انکار کر دیا اب وہیں مقیم ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت کرتے پانچ سال لگے کہ لندن میں نواز شریف اور فیملی جن اپارٹمنٹس میں رہتی ہے وہ ان کی ملکیت ہیں۔ نواز شریف نے افغانستان بھی جانا ہوتا تھا تو براستہ لندن جاتے تھے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ جب معاملہ عدالت میں آیا تو نواز شریف نے انتہائی سنجیدگی سے ملکیت سے انکار کر دیا‘ اب اسی فلیٹ میں رہ رہے ہیں۔ یہ بات ثابت کرتے پانچ سال لگے کہ لندن میں نواز شریف اور فیملی جن اپارٹمنٹس میں رہتی ہے وہ ان کی ملکیت ہیں‘ نواز شریف نے افغانستان بھی جانا ہوتا تھا تو براستہ لندن جاتے۔

ای پیپر-دی نیشن