لبنان کے نگران وزیراعظم سعد الحریری کی برطانیہ ، جرمنی اور سپین سے امداد کی اپیل
بیروت(این این آئی )لبنان کے نگران وزیراعظم سعد الحریری نے جرمنی ، برطانیہ اور اسپین کے لیڈروں سے اپنے ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ان تینوں ممالک کی حکومتوں کے نام خطوط بھیجے اور ان سے کہا کہ لبنان کو غذائی اجناس سمیت اشیائے ضروریہ کی درآمدات کے لیے نقد رقوم کی اشد ضرورت ہے۔لبنان اس وقت سخت معاشی بحران سے دوچار ہے اور اس قومی خزانہ زرمبادلہ سے خالی ہوچکا ہے اور اس کے پاس ضروری درآمدات کے لیے بھی رقوم نہیں ہیں۔