دعا منگی کی پراسرار رہائی کے باوجود کیس کراچی پولیس کیلئے چیلنج
کراچی (نیٹ نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفٹنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کا پراسرار طور پر رہائی کا معاملہ اغوا کی واردات میں ملوث گروہ سے تین روز قبل پولیس مقابلے کے شواہد بھی سامنے آگئے۔ تاہم کیس کو حل کرنا کراچی پولیس کے لئے چیلنج بن گیا۔ تفتیشی ٹیم کی کیس سے متعلق بیٹھک جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا کے تاوان کی رقم ساؤتھ زون میں مسجد کے قریب ادا کی گئی، رقم دینے سے پہلے تفتیشی ٹیم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ پولیس حکام جانتے کی کوشش کررہے ہیں کہ دعا کو کس مقام پر رکھا گیا تھا؟ رہائی کیلئے کتنی رقم ادا کی؟ معلوم کیا جارہا ہے۔ عزیز بھٹی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ دعا منگی کیس میں استعمال ہونے والے اسلحہ سے میچ کر گیا ہے جس پر تفتیشی حکام نے 3 روز قبل عزیز بھٹی میں مبینہ پولیس مقابلے کو دعا منگی کو لے جانے والے اغواکاروں سے جوڑ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں ملزمان نے فائرنگ بھی کی جس سے پولیس کے 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک ملزم زخمی ہوا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے اب تک دعا منگی کا بیانریکارڈ نہیں کیا ہے۔