پشاور: شادی تقریب میں خواتین کی تصاویر بنانے پر ہنگامہ‘ مہمان اور میزبان گتھم گتھا
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) ولہ زاک روڈ پشاور میں شادی کی تقریب میں ہنگامہ ہو گیا۔ لڑائی موبائل فون پر خواتین کی تصویر بنانے پر ہوئی۔ شادی ہال میں مہمان اور میزبان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کرایا۔