سعودی فوجی کی نیول بیس پر فائرنگ کو دہشت گردی کا نام نہیں دیا جا سکتا: امریکہ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کی نیول بیس پر سعودی فضائیہ کے اہلکار کے حملے پر امریکہ کا کہنا ہے کہ ابھی اس واقعے کو دہشت گردی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ دو روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر زیر تربیت سعودی فضائیہ کے افسر نے فائرنگ کر کے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کر دیا تھا جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے نیول بیس میں فائرنگ کرنے والے سعودی اہلکار کا نام سعید الشمرانی تھا۔