• news

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم‘ الیکشن مارچ میں ہونیکا امکان

ملتان(نیوزرپورٹر) ملک بھر سمیت ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی نمائندہ کی مدت آج ختم ہو گئی ہے جبکہ نئے الیکشن مارچ 2020 ء میں کرائے جانے کا امکان ہے نئے بلدیاتی انتخابات سے قبل حالیہ یا سابقہ ممبران کی سلیکشن بورڈ میٹنگ میں باہمی مشاورت سے کی جائے گی تفصیل کے مطابق ملک بھرسمیت ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی نمائندوں کی مدت آج ختم ہو گئی ہے نئے الیکشن مارچ 2020 ء میں کرائے جانے کا قوی امکان ہے جس میں ممبران اپنے اپنے وارڈ سے کاغذات جمع کروائیں گے واضح رہے کہ آخری انتخابات اپریل 2015ء میں ہوئے تھے جس کے تحت آج تمام کنٹونمنٹس کے ممبران اپنی مدت پوری کر چکے ہیں جبکہ عارضی طور پر نئے انتخابات تک ہر کنٹونمنٹ میں 2 ممبران سٹیشن کمانڈر کی باہمی مشاورت سے بورڈ میٹنگ میں سلیکٹ کئے جائیں گے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان میں ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر 6 سے ممبر محمد یعقوب شیرا اور وارڈ نمبر 10 سے ڈاکٹر یعقوب ناصر کو دوبارہ سلیکٹ کئے جانے کا امکان ہے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کی تعیناتی کا معاملہ بھی آئندہ بورڈ میٹنگ میں اٹھایا جائے گا واضح رہے کہ تمام انتخابی معاملات 1924 ء کے ایکٹ کے تحت عمل میں لائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن