• news

نئی دہلی : سکول بیگ بنانیوالی فیکٹری میں آتشزدگی ، 43مزدورہلاک

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی دارالحکومت میںایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، واقعے کے وقت فیکٹری میں 60 سے 70 افراد موجود تھے جو تمام کے تمام مزدور تھے، تمام افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔ آگ ایسے وقت جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع اسکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی حکام نے واقعے میں 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ زخمیوںکو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔نئی دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اتل گرگ نے میڈیا کو بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، واقعے کے وقت فیکٹری میں 60 سے 70 افراد موجود تھے جو تمام کے تمام مزدور تھے، تمام افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔ آگ ایسے وقت جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن