• news

کرکٹ کیلئے کسی ملک کے پیچھے نہیں بھاگیں گے: احسان مانی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیکر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا۔ اکاونٹبلٹی سے کبھی نہیں گھبرایا۔ وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے سربراہ سے دستبردار ہو چکے ہیں ان کی جگہ سابق کرکٹر کو جنوری میں تعینات کیا جائیگا۔پی سی بی کو پروفیشنل ادارہ بنانے کیلئے کتنی بھی تبدیلیاں کرنا پڑی کرینگے۔ تنقید سے گھبرانے والا نہیں۔ وکٹوں کا معیار بہتر کرنا ہوگا ‘ اینڈی اٹکنسن کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے۔ بورڈ آفیشلز باہر سیر کیلئے نہیںبلکہ مستقبل کی پلاننگ کیلئے جاتے ہیں۔پہلے بھی کہہ چکا ہوں کرکٹ کیلئے کسی ملک کے پیچھے نہیں بھاگیں گے، اپنی کرکٹ کو اتنی بہتر کرینگے تاکہ غیر ملکی ٹیمیں ہمارے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کریں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے نتائج تین سال میں ملنا شروع ہونگے۔ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا عہدہ ایک شخص کو دینے کا تجربہ کیا جسے ایک سال تک مانیٹر کرینگے۔بھارتی بورڈسے رابطہ نہیں۔بنگلہ دیش بورڈ کو ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ کھیلنے کی تجویزبھجوائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن