• news

ساندہ اور کامونکے میں لڑکیوں کی خودکشی

لاہور‘ کامونکے (نامہ نگاران) ساندہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 22 سالہ لڑکی کامونکے میں ڈانٹ ڈپٹ پر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کی حنا کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ دوسری جانب کامونکے موڑ ایمن آباد کی بیس سالہ (ع) بی بی کو اْسکے گھروالوں نے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر ڈانٹ دیا تو اْس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑگئی۔

ای پیپر-دی نیشن