ملائیشیا میں 1992ء کے بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ‘ 3 سالہ بچہ وائرس سے متاثر
کوالالمپور (انٹر نیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں 1992ء کے بعد اور 27 برس میں پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ مریض 3 سالہ بچہ ہے اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔ 2000ء میں ملک کو پولیو فری قرار دیا گیا تھا۔