قصور‘ شیرگڑھ میں 2 لڑکوں‘ ایک لڑکی سے زیادتی
قصور‘ کھڈیاں خاص‘ شیرگڑھ (نمائندگان نوائے وقت + نامہ نگار) 2 نوعمر لڑکوں اور ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، کرنل چوک شیرگڑھ سے عدنان عرف دانی شیخ اور 2 ساتھی 13 سالہ لڑکے کو پارک20/D میں لے گئے جہاں عدنان دانی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور غیرحالت میںچھوڑکر فرار ہوگئے۔ عدالت سے رجوع پر بچے کا طبی ملاحظہ کر لیا گیا۔ ملزم عدنان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی دیدیا گیا ہے۔ دوسری جانب قصور کے نواح راجووال کے رہائشی نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں درخواست دی اسکی تیرہ چودہ سالہ بیٹی نزدیکی ٹیوب ویل پر کپڑے دھونے گئی تو عثمان نامی نوجوان اسے ورغلا کر فصل تمباکو میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ کھڈیاں خاص میں ملزم رمضان چودہ سالہ لڑکے کو اپنے گودام میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے واقعات پر مقدمات درج کر لئے۔