2020ء میں 2 سورج اور 4 چاند گرہن ہونگے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تبدیلیاں متوقع
چناب نگر (نمائندہ خصوصی) سال 2020 میں دنیا بھر میں 2 سورج اور 4 چاند گرہن ہوں گے۔ 2020 میں پاکستان اور دنیا بھر میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ ملک کے معروف ماہر علم رمل، علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 2020ء سال کا پہلا چاند گرہن 10 جنوری بروز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات10 بجکر05 منٹ پر لگے گا اور مکمل چاند گرہن رات12 بجکر 05 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام11 جنوری 2020 کو علی الصبح 2بجکر 25 منٹ پر ہو گا. گرہن برج سرطان کے 20 درجہ پر لگے گا۔ چاند گرہن کا کل دورانیہ4 گھنٹے20 منٹ ہو گا۔ یہ چاند گرہن پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان اور دیگر ایشائی علاقوں میں نظر آئے گا۔